ابنا: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے اپنے عراقی ہم منصب ہوشیار زیباري کو فون کرکے تہران کی حمایت کا اعلان کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے شمالی عراق میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کی کارروائیوں کی مذمت بھی کی۔
عراقی وزیر خارجہ نے تہران کی حمایت کے لئے ظريف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام ملک سے دہشت گردی کا صفایا کر نے کے لئے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروپ دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش نے نینوا صوبے کے دارالحکومت موصل سمیت کچھ دوسرے علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
.......
/169