ابنا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عراق کے کچھ علاقوں پر القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا کہ عراقی حکومت کی بھرپور حمایت کریں۔
بان کی مون نے کہا ایسے نازک حالات میں عالمی برادری کو عراقی حکومت کی بھرپور حمایت کی جانی چاہئے تاکہ وہ خطرناک دہشتگردی کے چیلنج کا مقابلہ کر سکے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ موصل سے تقریبا پانچ لاکھ افراد مہاجرت کرچکے ہیں اور وہاں کی انسانی صورتحال بہت ہی خراب ہے۔
واضح رہے کہ دولۃ الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش نامی دہشتگرد گروہ نے عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل سمیت نینوا صوبے کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
موصل پر قبضہ کرنے کے بعد تکفیری دہشتگردوں نے تکریت شہر پر حملہ کرکے اس پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
.......
/169