12 جون 2014 - 08:55
ایران و فرانس کے درمیان مذاکرات ختم

جنیوا میں ایران اور فرانس کے دو طرفہ مذاکرات مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔

ابنا: ويانا میں گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع ہونے سے پہلے سويٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایران اور فرانس کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہوئے۔ یہ مذاکرات ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہوئے اور اس میں ایرانی فریق کی قیادت نائب وزیر خارجہ عباس عراقچي نے کی جب کہ فرانسيسي فریق کی قیادت گروپ پانچ جمع ایک میں فرانس کے نمائندے نکولس ڈوريوير نے کی۔عباس عراقچي نے کہا کہ دونوں فریق کے درمیان مثبت ماحول میں مذاکرات ہوئے جو تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت گروپ پانچ جمع کے ساتھ ایران کے مذاکرات میں فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ اس سے قبل ایران کی مذاکرات کار ٹیم نے جنیوا میں ہی امریکی وفد سے بھی بات چیت کی تھی۔ ایرانی ٹیم جمعرات کو روسی وفد کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کرے گی جب کہ اتوار کو اسے جرمنی کے وفد سے مذاکرات کرنے ہیں۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔

.......

/169