12 جون 2014 - 04:35
ایرانی کی جانب سے موصل پر حملوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے شمالی صوبے نینوا کے شہر موصل میں ترکی کے قونصل خانے پر دھشتگردوں کے قبضے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے شمالی صوبے نینوا کے شہر موصل میں ترکی کے قونصل خانے پر دھشتگردوں کے قبضے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے عراق میں دھشتگردانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے، موصل میں ترکی کے قونصل خانے پر دھشتگردوں کے قبضے اور ترکی کے سفارت کاروں اور قونصل خانے کے عملے کو دھشتگردوں کی جانب سے یرغمال بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور سفارتی مشن کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ محترمہ مرضیہ افخم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے،  دھشتگردی کے خلاف مہم میں عراق کی حکومت اور عوام کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے، دھشتگردانہ حملوں کے مقابلے میں ملت عراق کی وحدت کے تحفظ پر تاکید کی اور امید ظاہر کی کہ اتحاد و وحدت کے تحفظ کے ساتھ، عراق میں امن و استحکام جلد ہی بحال ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز