ابنا: رپورٹ کے مطابق کراچی ائرپورٹ ہونے والے حالیہ حملے میں جس میں سینتیس افراد ہلاک ہوئے تھے، ازبکستان اسلامی تحریک کے دہشتگرد ملوث تھے ۔ اس گروہ کا تعلق القاعدہ سے ہے اور اس کے پاکستان کے قبائلی علاقے میں اہم اڈے ہیں۔ ڈان کی رپورٹ کےمطابق کراچی حملے میں اس گروہ کے دس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق یہ حملے دہشتگردوں کےخلاف پاکستانی فوج کے حملوں کے انتقام میں کئے گئے ہیں۔ طالبان نےاس حملے میں ملوث ازبک جنگجؤں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن تفصیلات کااعلان نہيں کیا۔ طالبان کےترجمان شاہداللہ شاہد نے کہا کہ کراچی ائرپورٹ پر ہونےوالا حملہ طالبان اورا تحریک اسلامی ازبکستان کی مشترکہ کاروائي کانتیجہ تھا۔
.......
/169