اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع ویب سائيٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل لعربی نے آج قاہرہ میں ایک خطاب میں کہا کہ عرب لیگ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے مقابل ملت عراق کے ساتھ بھرپور طرح سے ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ نبیل العربی نے ملت عراق بالخصوص اھل موصل پر دہشتگردانہ حملوں میں تیزی آنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے تمام عراقی گروہوں سے متحد ہونے کی ا پیل کی اور کہا کہ دہشتگردی کی مختلف صورتون کے مقابل متحد ہوجائيں ۔ العربی نے کہاکہ ملت عراق کو اس حساس زمانے میں متحد ہوجانا چاہیے کیونکہ ان کے ملک کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ واضح رہے داعش تکفیری گروہ نے شمالی عراق کے صوبہ نینوا میں صوبائي انتظامیہ کی عمارت پر قبضہ کرنے کےعلاوہ دو ٹی چینلوں کی عمارتوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے شہر موصل پر مکمل طرح سے قبضہ کرلیا ہے۔ عراق کی السومریہ نیوز کے مطابق داعش گروہ نے موصل کی جیلوں پر قبضہ کرکے ہزاروں قیدیوں کو چھوڑدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو جیلوں سے ایک ہزار چارسو قیدیوں کو رہا کرالیا گيا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲