10 جون 2014 - 15:25
بیرون ملک مقیم ایرانی، بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت ایران کے نقطۂ نگاہ سے بیرون ملک مقیم ایرانی، ترقی کے مواقع اور اپنے ملک کی خدمت میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے آج انقرہ میں، ترکی میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ بیرون ملک مقیم ایرانی، اقتصادی، ثقافتی اورسیاسی سفیر ہیں اور حکومت ایران کے نقطۂ نظر سے بیرون ملک اور اندرون ملک ایرانیوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا کہ ترکی میں مختلف کاروبار میں مشغول ایرانی اور ایرانی طلباء ، دو بڑی قوموں کو آپس میں ملانے اور ایران اور ترکی کے تعلقات میں توسیع کاباعث ہيں۔ ڈاکٹر روحانی نے ایران کےخلاف عائد پابندیاں ختم کئے جانے کے سلسلے میں ایران کے پرعزم ہونے کاذکر کرتےہوئے کہا کہ ایران نےجنیوا سمجھوتے کے دائرے میں پہلا قد اٹھایا اور دنیا پر ثابت کردیا کہ وہ پر امن ایٹمی توانائی کا خواہاں ہیں۔

.......

/169