ابنا: بحرين کے بيشتر شہروں ميں رات کے وقت آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے - مظاہرين مسلسل ملک ميں جمہوريت کا مطالبہ کررہے ہيں. ابوصعبہ، سماہيج ، کرباباد ، اسکان اور سلما باد ميں بحريني شہريوں نے مظاہرے کرکے ايک بحريني نوجوان عبدالعزيز العبار کي لاش اس کے ورثا کو حوالے نہ کرنے کے حکومتي فيصلے کے خلاف سخت احتجاج کيا
اس بحريني نوجوان کو آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے شہيد کرديا تھا - پچھلے دومہينے سے اس بحريني شہيد کي لاش آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي فورس کے قبضے ميں ہے. دوسري جانب بني جمرہ ميں آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے شہريوں کے پرامن مظاہرے کو کچل ديا اور شہريوں کے گھروں پر اشک آورگيس کے گولے پھينکے - ادھر الدراز کے علاقے کے باشندوں نے بھي بحريني سياسي کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف شاہي حکومت کے عدالتي فيصلے کي مذمت کي - بحرين ميں آل خليفہ حکومت کي جانب سے عوام پر ڈھائے جارہے مظالم کے باوجود شہريوں کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک وہ تحريک جاري رکھيں گے.
.......
/169