9 جون 2014 - 20:08
حزب اللہ کی طرف سے لبنانی صدر کے عدم انتخاب پر شدید تنقید

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ نبیل قاووق نے اپنے ملک کے اقتدار اعلی میں جاری خلاء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ نبیل قاووق نے اپنے ملک کے اقتدار اعلی میں جاری خلاء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے آج تحریک مزاحمت کے ایک شہید کی برسی کی مناسبت سے انجام پانے والے مراسم میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور تکفیری دہشتگردی، لبنان کیلئے دو بڑے خطرے ہیں اور یہ خطرات، لبنان کے صدر کے انتخاب کے حوالے سے تمام لبنانیوں کی ذمہ داری کو اور زیادہ بڑھا رہے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ ان کے ملک میں ایک گروہ ایسا ہے کہ جس نے اقتدار اعلی میں پائے جانے والے خلا کا خیر مقدم کیا ہے اور یہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ یہ گروہ صرف اپنے مفادات کے درپے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز