اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ حکومت کے ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بحرین میں بنیادی مشکل موجودہ حکومت کا ظلم و ستم ہے۔
شیخ عیسی قاسم نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کی طرف تاکید کی کہ بحرین میں مشکلات کا حل اس وقت ممکن ہے جب سب کسی بات پر متفق ہو جائیں اور موجودہ ظلم و ستم کا خاتمہ ہو۔
انہوں نے خطبوں کے دوران مزید تاکید کہ وہ لوگ جو بحرین کی موجودہ مشکلات کا راہ حل تلاش کرتے ہیں انہیں ایسا راستہ ڈھونڈنا چاہیے جس کی وہ سے سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔
بحرین کے انقلابی رہنما نے کہا: بحرین میں موجودہ بحران حکومت اور رعایہ کے درمیان بحران ہے اور اس کا راہ حل عادلانہ اور منصفانہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے تاکید کی ملک میں موجودہ ظلم و ستم بحرین کی بنیادی مشکل ہے جب تک ظلم و ستم کا خاتمہ نہیں ہو گا کوئی حل سامنے نہیں آ سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲