8 جون 2014 - 15:03
امریکہ سے صرف ایٹمی موضوع پر بات ہو گی

ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سینئرمذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی اور امریکی وفود کے مذاکرات کا موضوع صرف ایٹمی ہوگا۔

ابنا: عباس عراقچی نے ٹیلی ویژن پر انٹرویو دیتے ہوئے پیر کےدن جنیوا میں تہران واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں جو گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات سے قبل ہوں گے، صرف ایٹمی موضوعات کا جائزہ لیاجائےگا۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق عباس عراقچی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ ویانا میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات سے قبل ایران کو روس اور امریکہ سے مذاکرات کی کیا ضرورت تھی کہا کہ چھ ملکوں کے ساتھ مذاکرات مشکل اور پیچیدہ ہیں اور ان ملکوں کے موقف ایک دوسرے سے ہماہنگ ہونے چاہئے کیونکہ مختلف آئیڈیالوجی موجود ہے۔
ایران کے سینئرایٹمی مذاکرات کار نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت، گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کےانعقاد کے موقع پر صرف ذیلی طور پر ہوئے ہیں لیکن اس بارچونکہ مذاکرات اہم مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، اس لئے ایجنڈے میں علحدہ صلاح ومشورہ بھی شامل ہے۔ عراقچی نے کہا کہ پیرکے دن امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سہ فریقی ہيں اور اس میں ایران اور امریکہ کی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ہی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹن کی مشیر ہلگا اشمتھ بھی موجود ہوں گی۔

.......

/169