7 جون 2014 - 11:59
بشار الاسد نے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا

شام کے صدر بشار اسد نے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد سینکڑوں قیدیوں کی سزائیں معاف کردی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کے مطابق صدر بشار اسد نے حلب کی سنٹرل جیل سے تین سو بیس قیدیوں اور دمشق کی عدرا جیل سے چار سو اسی قیدیوں کی رہائي کا حکم دیا ہے۔ امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب پٹھووں کی جانب سے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود عوام نے حالیہ صدارتی انتخابات میں شرکت کرکے بشار اسد کو دوبارہ صدر منتخب کیا ہے۔ بشار اسد کو حالیہ انتخابات میں دس ملین ووٹوں سے کامیابی ملی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز