اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے دن ایک بیان جاری کرکے کابل میں افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور ان کے اہل خاندان سے ہمدردی کااظہارکیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ اسلام آباد کو یقین ہے کہ ملت افغانستان ہر اس کوشش کو ناکام بنا دےگی جو ان کے جمہوری عمل اور امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنےگی۔
واضح رہے کہ جمعہ کے دن افغانستان کےصدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ پرکابل میں ایک خودکش حملہ ہوا تاہم انھیں کوئي نقصان نہيں پہنچا۔
اس حملے میں عبداللہ عبداللہ کے ایک محافظ سمیت کم سے کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲