اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام خمینیؒ کی 25 ویں برسی کے موقعہ پر سرینگر کے ہوٹل میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے یک روزہ سیمینار بعنوان ’’امام خمینیؒ مظلومین عالم کے ترجمان‘‘ منعقد ہوا ۔ سیمینار میں ایران کے سفیر برائے ہند آقای غلام رضا انصاری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اتحاد ملی کے عظیم علمبردار اور صہیونیوں و صلیبیوں کے اسلام دشمن عزائم کو للکارنے والا عہد ساز شخصیت تھی۔انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کی کامیابی کا راز خدا پر توکل اور اپنے عوام پر اعتماد تھا جبکہ امام نے خدا پر توکل کیا اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے اور قوم انکے فرمودات پر عمل پیرا ہوئی۔انہوں نے ایران،بھارت اور پاکستان میں مجوزہ گیس پائپ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پائپ لائن کو نصب کرنے کا اصل مقصد اقتصادی فوائد کے برعکس تینوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا تھا۔انہوں نے برصغیر میں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کو قیام امن کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر، پاکستان، ترکی اور سعودی عرب میں بہتر تعلقات مسلمانوں کے مسائل کا مدوا کر سکتی ہے۔آقائے غلام رضا انصاری نے کہا کہ مغربی استعمار اب اسلام کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ تصور کرتی ہے۔ لہٰذا امت مسلمہ میں انتشار اور نفاق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ مغربی طاقتوں کے اشاروں پر جو کچھ مصر ، شام ، لیبیا اور عراق میں ہورہا ہے
۔ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے اپنے خطبۂ استقبالیہ میں امام خمینیؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام راحلؒ نے نہ صرف ایرانی قوم کی تقدیر بدل ڈالی بلکہ اپنے کردار و عمل اور افکار و نظریات سے مظلومین کی ترجمانی کی بلکہ چند مظلوم ترین بر سر جدوجہد مسلمانوں کی حمایت اور نصرت کو ایران کی حکومتی پالیسی کا حصہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امام خمینیؒ مزید کچھ برس زندہ رہتے اور کشمیریوں کا جذبہ مزاحمت دیکھتے تو تحریک کشمیر کی حمایت کیلئے واضح اقدامات کرتے۔اس موقعہ پرجماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی نے محکوم قوموں کو پیغام دیا کہ جہد مسلسل سے کسی بھی طاقت ور ظالم قوت کے پنجہ ہائے استبدادسے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲