4 جون 2014 - 14:03
امام خیمنی، دور اندیش سیاستداں اور عظیم دانشور: پاکستانی سفارتکار

پاکستان کے ایک سفارتکار نے کہا ہےکہ امام خمینی نے اسلام کے حقیقی اصولوں پر مبنی نیا جمہوری نظام پیش کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سابق سفیر سید قیصر حسین نے اسلام آباد میں ارنا سے گفتگو میں کہا کہ دنیا آپ کو عالم اسلام کا ہمدرد اور مفکر قائد سمجھتی ہے اور مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے آپ کی کوششیں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ سید قیصر حسین نے کہا کہ امام خمینی نے مسلمانوں کو باعزت زندگي کے راستے دکھائي اور ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کرتے رہے تا کہ مغرب کے تسلط اور امپریالزم کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ سید قیصر حسین نے جو پاکستانی فضائيہ کے نائب سربراہ بھی رہ چکے ہیں کہا کہ حضرت امام خمینی امت اسلامی کے رہبرتھے اسی کے ساتھ ساتھ آپ ایک دور اندیش سیاست دان بھی تھے اور عظیم دانشور ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے مفکر بھی تھے۔ آپ نے دنیا کو دین و سیاست کے ایک ہونے کا ثبوت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے افکار ونظریات کا سرچشمہ دنیا میں مبین اسلام ہے اور مسلمانوں کوآپ کے افکار و نظریات پر عمل کرتے ہوئے متحد ہوجانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲