4 جون 2014 - 13:17
ایران نے کامیاب صدارتی انتخابات کرانے پر شام کی حکومت کو سراہا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کامیاب صدارتی انتخابات کرانے پر شام کی حکومت کی کوششوں کوسراہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کامیاب صدارتی انتخابات کرانے پر شام کی حکومت کی کوششوں کوسراہا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کی کارائيوں اور بعض ملکوں کی جانب سے کھڑی کی گئي مشکلوں کے باوجود صدارتی انتخابات کرانا قابل تحسین ہے۔ وزارت خارجہ میڈیا سل کے مطابق اس بیان میں شام کے صدارتی انتخابات میں ملت شام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے انہیں اس عظیم کامیابی پر مبارک باد دی گئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ایران امید کرتا ہے کہ جن ملکوں نے غیر تعمیری اور منفی اقدامات کے سہارے شام میں بدامنی پھیلارکھی ہے شامی عوام کے اس فیصلہ کن اقدام کا احترام کریں گے اور تشدد پھیلانے نیز دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے بجائے شام کی تعمیر نو اور ملت شام کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ شام میں گذشتہ روز صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ہوئي تھی جس میں ملت شام نے بھرپور شرکت کی۔ ادھر شام کے صدر بشار اسد نے صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے پر اپنی قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر بشار اسد کے  پیغام میں آيا ہے کہ ملت شام منتظر ہے کہ انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد اپنے ملک کی تاریخ کا ایک نیا باب سربلندی اور کرامت سے شروع کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲