اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز نے مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے ہونے والے تبادلے میں کم از کم آٹھ مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق اس کاروائی کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز نے کئی مسلح افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔پاکستان کے سیکیورٹی امور کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورس کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج و معالجے کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ پاٹ فیڈر کے علاقے میں کل دیر رات تک جاری رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲