3 جون 2014 - 08:09
بانی انقلاب اسلامی سے تجدید عہد و پیمان

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک بیان جاری کر کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی یاد زندہ رکھے جانے اور آپ کے مقاصد کے ساتھ تجدید عہد و پیمان پر تاکیدکی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ چودہ خرداد (مطابق چار جون) حضرت امام خمینی رح کی یاد منائے جانے کا دن ہے کہ جو دنیا میں عدل اور حریت کی علامت کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران جیسا مقدس نظام چھوڑ کر گۓ ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے بیان میں حضرت امام خمینی رح کو عصر حاضر میں دین اور عدل و انصاف کا عظیم ترین علمبردار قرار دیا گيا ہے اور اس بات کی تصریح کی گئي ہے کہ امام خمینی رح کی حق طلبی اور حریت پسندی کی آواز کی بدولت ایران اسلامی، اسلامی دنیا میں ایک نگینے اور سامراجیوں کی توسیع پسندی کے مقابلے میں ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی حیثیت کا حامل ہے۔ اس بیان میں پندرہ خرداد کے قیام کی جانب اشارہ کیا گيا ہے اور اس بارے میں کہا گیا ہے کہ پندرہ خرداد کی تحریک بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی دانشمندانہ رہنمائی کی بدولت وجود میں آئي اور اس تحریک سے نہ صرف ظالم شاہی حکومت کے بنیادیں ہل گئيں بلکہ دنیا میں عظیم اسلامی تمدن کے احیا کا راستہ بھی ہموار ہوگیا۔

.......

/169