2 جون 2014 - 13:28

ملک کی معروف شخصیات کیساتھ ملاقات میں شامی صدر کا کہنا تھا کہ شہر دمشق ایک تاریخی اور قدیم تہذیب و تمدن کا حامل شہر ہے اور آج بھی اس نے دشمنوں کے حملہ میں اپنے شہریوں کی بیداری اور استقامت میں اچھا کردار ادا کیا ہے۔

ابنا: شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق کے معروف افراد سے ملاقات میں کہا کہ ہر ملک کی طاقت اس ملک کے عوام ہیں، اگر شامی عوام کی ہمت اور ان کے جذبات گرم نہ ہوتے تو ملک کب کا دہشت گردوں کی سولی پر چڑھ چکا ہوتا۔ بشار الاسد نے تاکید کی کہ شہر دمشق ایک تاریخی اور قدیم تہذیب و تمدن کا حامل شہر ہے اور آج بھی اس نے دشمنوں کے حملہ میں اپنے شہریوں کی بیداری اور استقامت میں اچھا کردار ادا کیا ہے۔ دمشق کی معروف و مشہور شخصیتوں نے بھی اس ملاقات میں قومی سلامتی اور سمجھوتہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ واپسی کے لئے تمام اہل سوریہ کا راستہ کھلا ہے، انہوں نے دہشت گردوں کے مقابل شامی فوج کی حمایت کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم ملک میں ثبات و سکون فراہم کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔

.......

/169