ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق میانمار کے صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر وسیع پیمانے پر روا رکھے جانے والے تشدد کے باعث ان مسلمانوں کی اکثریت طبی اور میڈیکل سہولیات سے محروم ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار جوناہ فیشر نے اس سلسلے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خلیج بنگال کے ساحلی علاقوں میں مسلمانوں پر روا رکھے جانے والے تشدد کے باعث جمہوریت کی برقراری سے متعلق میانمار کی کوششیں شکوک و شبہات کا شکار ہوچکی ہیں۔ جوناہ فیشر نے راخین کے صدر مقام سیتوی شہر میں انسان دوستی کی بنیاد پر کام کرنے والی تنظیموں کے دفاتر پر بدھسٹوں کے حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ گزشتہ مہینے سات بچے اس علاقے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور یہاں ایک بھی ڈاکٹر نہیں تھا جو ان کی مدد کو پہنچتا ۔
.......
/169