2 جون 2014 - 10:44
پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبےکی تکمیل پرتاکید

پاکستان کے صدرممنون حسین نے کہا کہ پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ضرور پورا ہو گا۔

ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کےمطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کے صدرنے کہا کہ ایران کےساتھ صدیوں پرانے تعلقات مزید مستحکم بنانےکے لئے کوشاں ہیں اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ضرور پورا ہو گا۔  

انہوں نے کہا کہ افغانستان اورہندوستان کی نئی سیاسی قیادت کے ساتھ بہترتعلقات چاہتےہیں۔ اور ہم ہندوستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلیے ہر وقت تیار ہیں، لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر ہونا چاہیئے۔

پاکستان کے صدر نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اپنایا گیا کیونکہ  ترقی اور خوش حالی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔  معاشی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اس سلسلے میں موجودہ حکومت کی کوششیں نتیجہ خیز دکھائی دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےتجربات اور مشاہدات سے سبق سیکھا ہے کہ جمہوریت محاز آرائی،کشید گی ،تنقید برائے تنقید اور انتقام کا نام نہیں، جمہوریت کی روح مفاہمت، درگزراور باہمی تعاون سے عبارت ہے ، جمہوریت کی شان یہی ہے کہ اکثریت کا فیصلہ قبول کیا جائے۔      

.......

/169