2 جون 2014 - 10:12
حضرت امام خمینی(رح) عالم اسلام کے رہنما

تحریک اسلامی افغانستان کے سربراہ نے کہا ہےکہ حضرت امام خمینی(رح) سارے عالم اسلام سے متعلق ہیں۔

ابنا: مولوی محمد مختار مفلح نے کہا کہ امام خمینی (رح) دنیا کے لئے مکمل نمونہ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو امام خمینی(رح) کے افکار و نظریات کے سمجھنے کی ضرورت ہے اور یہ اس کی بڑی ذمہ داری ہے۔ مولوی مفلح نے افغان عوام کے جہاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی(رح) ملت افغانستان کے حامی تھے۔ انہوں نے امام خمینی کی راہ و روش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک شجاع، مدبر، سیاست دان اور آگاہ انسان تھے اور آپ کی بے مثال شخصیت نے آپ کو آفاقی رہنما بنادیا ہے۔

.......

/169