1 جون 2014 - 14:51
ایران کے ساتھ گروپ 1+5 کے مذاکرات امید افزا ہیں

جرمنی کے وزیر خارجہ نے ابوظہبی کے ملیعہد کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ساتھ گروپ 1+5 کے مذاکرات کو امید افزا دلگرم کنندہ قراردیا ہے۔

ابنا: جرمنی کے وزیر خارجہ اشٹائن مایر نے ابوظہبی کے ملیعہد کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ساتھ گروپ 1+5 کے مذاکرات کو امید افزا دلگرم کنندہ قراردیا ہے۔ اشٹائن مایر نے ابو ظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زائد آل نہیان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ اور روس کی بعض موضوعات پر باہمی کشیدگی کے باوجود گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات اطمینان بخش اور امیدافزا ہیں اور ہم مذاکرات میں پیشرفت کو دیکھتے ہوئے جامع نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 20 جون کو ویانا میں منعقد ہوگا۔

.......

/169