1 جون 2014 - 10:27
عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا انہیں بھی علم ہے

آصف علی زرداری نے کہا عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا انہیں بھی علم ہے لیکن وہ آمریت کا راستہ روکنے کے لئے خاموش ہیں۔

ابنا: پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا انہیں بھی علم ہے لیکن وہ آمریت کا راستہ روکنے کے لئے خاموش ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما طارق خان خٹک کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف آواز بلند کی اور ملک میں جمہوریت کے لئے موت کو گلے لگایا۔ان ہی کے خون کے بدلے آج ملک میں جمہوریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کا تسلسل اور استحکام چاہتے ہیں، اسی لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ عام انتخابات کے نتائج تسلیم کئے کہ ملک کی ایک ڈکٹیٹر سے جان چھوٹی تو پھر دوسرا آمر نہ آجائے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخوا میں سوات جیسے حالات نہیں چاہتے بلکہ صوبے اور ملک میں امن کے خواہاں ہیں۔

.......

/169