31 مئی 2014 - 20:52
پاکستان کی طرف سے افغانستان پر فضائی حملہ

افغانستان کے حکام نے صوبۂ کنڑ پر پاکستان کی جانب سے فضائی حملہ کۓ جانے کا دعوی کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان میں واقع صوبۂ کنڑ کے گورنر شجاع الملک نے کہا ہے کہ ہفتے کے دن پاکستان کے دو ہیلی کاپٹروں نے صوبۂ کنڑ میں واقع سرحدی شہر دانگام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک اور دس زخمی ہوگۓ ہیں۔ شجاع الملک جلالہ نے مزید کہاکہ گزشتہ ہفتے بھی نو سو چھہتر میزائل پاکستان کی سرزمین سے صوبۂ کنڑ پر داغے گۓ تھے۔ جس کے نتیجے میں پانچ عام شہری ہلاک اور اڑتیس زخمی ہوگۓ تھے۔ شجاع الملک نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افغانستان کےسرحدی صوبے کنڑ پر پاکستان کی سرزمین سے کۓ جانے والے حملوں کے باعث سیکڑوں افغان خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔افغانستان کے صوبۂ کنڑ کے گورنر نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے حملوں کی روک تھام کے لۓ مؤثر اقدامات انجام دے۔
پاکستانی سرزمین سے افغانستان پر حملوں کا سلسلہ ایسے عالم میں جاری ہے کہ جب افغان صدر حامد کرزئی نے گزشتہ ہفتے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران ان حملوں کے بند کۓ جانے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲