31 مئی 2014 - 20:48
ترکی پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

اعراق کی وزارت پیٹرولیم کے ترجمان عاصم جہاد نے ترکی پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ عاصم جہاد نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران بغداد کی مرکزی حکومت کی اجازت کے بغیر عراق کے کردستان کے علاقے کی انتظامیہ کے ساتھ اس علاقے کے تیل کا ذخیرہ  اور اسے برآمد کرنے سے متعلق ترکی کے سمجھوتے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ نے اپنے اس اقدام کے ذریعے بین الاقوامی قوانین اور عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے۔ عاصم جہاد نے سنہ دو ہزار دس میں بغداد اور انقرہ کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر ترکی کی عدم توجہی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے کے مطابق عراق کی تیل کی کمپنی ہی اس ملک کے تیل کی برآمدات کا حق رکھتی ہے جبکہ ترکی عراق کا تیل اپنی سرزمین میں ذخیرہ کرنے کے بعد اسے برآمد کرتا ہے۔
عراق کے وزیر تیل نے مزید کہاکہ عراق کے علاقے کردستان کے تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی ورلڈ بینک میں جمع کرائی جاتی ہے جوکہ عراق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔     

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲