31 مئی 2014 - 20:35
تہران میں شام کے حوالے سے اجلاس کل

خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ کل تہران میں شام کے دوست ملکوں کی قومی سلامتی کے سربراہوں کا دوسرا اجلاس بلایا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ  پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ کل تہران میں شام کے دوست ملکوں کی قومی سلامتی کے سربراہوں کا دوسرا اجلاس بلایا جائے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ تہران میں کل بلائے جانے والے شام کے دوست ملکوں کی قومی سلامتی کے سربراہوں کے دوسرے اجلاس میں پچیس ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ علاء الدین بروجردی نے مزید کہاکہ یہ اجلاس شام میں جاری جھڑپوں کے خاتمے اور اس ملک میں قیام امن میں مدد دینے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کے تناظر میں بلایا جارہا ہے۔
علاء الدین بروجردی نے  مزید کہا کہ تہران میں شام کے دوستوں کا یہ دوسرا اجلاس گزشتہ موسم سرما میں کۓ جانے والے فیصلے کا تسلسل ہے۔ علاء الدین بروجردی نے شام کے عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران شام کے عوام کے خلاف عائد کی جانے والی مختلف طرح کی  پابندیوں کے باعث اس ملک کے لوگوں کو ادویات اور اشیائے خورد نوش سمیت مختلف طرح کی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲