اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی خبر رسانی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمد نزال نے غزہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین کی قومی سمجھوتے میں ملت فلسطین کے جائز حق اور اسٹریٹیجک آپشن کے طور پر استقامت پر تاکید کی گئي ہے۔ محمد نزال نے زور دے کر کہاکہ تحریک حماس صیہونی حکومت کے قبضے سے سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی تک اپنی جد و جہد جاری رکھے گي۔
محمد نزال نے فتح اور حماس کے درمیان طے پانے والے تمام سمجھوتوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اتحاد کے ذریعے فلسطینیوں کی قومی آشتی کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
واضح رہےکہ فلسطین کی فتح اور حماس تحریکوں کے درمیان تیئيس اپریل دو ہزار چودہ کو متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے لۓ قومی آشتی کا سمجھوتہ ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲