30 مئی 2014 - 19:31
ملت ایران کے خلاف دشمنوں کے تمام آپشنز شکست خوردہ

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے ملت ایران کے خلاف دشمنوں کے تمام آپشنز کو شکست خوردہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے آج تہران کی نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی توانائی اس قدر زیادہ ہے کہ وہ ایران کے خلاف دشمنوں کے تمام آپشنز کو ناکام بنا سکتا ہے۔ جنرل حسین سلامی نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی دیگر فورسیز کی مدد سے دشمنوں کو ایران کی سرزمین پر چھوٹے سے حملے کی بھی اجازت نہیں دے گی۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ جوہری مذاکرات میں ایران کے سفارت کاروں اور جوہری مذاکراتی ٹیم کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے عظیم ثمرات، دفاع کرتے ہوئے ہی ملت ایران کے مفادات اور ایٹمی جہاد کا تحفظ ممکن ہوسکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲