30 مئی 2014 - 12:48
شام کے صدراتی انتخابات، دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب ہیں: ڈاکٹر علی ولایتی

اسلامی جمہوریۂ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک اسٹیڈیز سنٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے صدراتی انتخابات، دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب علی اکبر ولایتی نے شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے انعقاد کے بارے ميں آج ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یہ انتخابات، شام کی حکومت اور عوام کے مخالفین اور دشمن ملکوں کی منہ پر زور دار طمانچہ ہیں ۔ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغربی ممالک مشرق وسطی میں جمہوریت کا قیام نہیں چاہتے کہا کہ شام کے صدارتی انتخابات اس ملک کے صدر بشار اسد کی حکومت کے قانونی ہونے کے استحکام کا با‏عث بنیں گے ۔ ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشیر خاص علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اور بعض ہمسایہ ملکوں کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی بھرپور حمایت کے باوجود شامی حکومت اور قوم نے ملک میں بحالی امن کی سمت میں کافی حد تک کامیاب کوشش کی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ شام میں تقریبا 70 ممالک سے آئے ہوئے تکفیری دہشت گرد حکومت اور شامی قوم کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں تین جون کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ بیرون ملک مقیم شامی باشندے پہلی ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر چکے ہیں۔ بیرون ملک شامی شہریوں نے پولنگ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ملک پر تھوپے گئے طویل بحران سے عوام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ موجودہ صدر بشار اسد نے اپنے ملک کے دفاع اور بحران کے خاتمے کے لیے کامیابی سے عمل کیا ہے اور اپنے ملک کو غیر ملکی طاقتوں یا تکفیریوں کے قبضے سے نجات دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲