ابنا: فلسطين کي خودمختار انتظاميہ کے ترجمان نبيل ابوردينہ نے کہا ہے کہ فلسطيني کے مسئلے پر ہمار موقف اٹل ہے - انہوں نے کہا کہ مسئلے فلسطين کے بارے ميں ہمار موقف يہ ہے کہ بيت المقدس، فلسطين کا مستقل دارالحکومت رہے گا-انہوں نے کہا کہ فلسطين والے صرف اسي صورت ميں اسرائيل کے ساتھ اتفاق کرسکتے ہيں کہ مستقل طور پر فلسطين کا قيام عمل ميں آجائے اور بيت المقدس بھي اس کا مستقل دارالحکومت بن جائے -انہوں نے صيہوني حکومت کے وزير اعظم بنيامين نتانياھو کے حاليہ بيان کي طرف اشارہ کيا اور کہا کہ فلسطين کے موضوع پر ،فلسطين والوں کے ساتھ عرب اور تمام اسلامي ملکوں کا موقف اسي اصل پر استوار ہے کہ بيت المقدس فلسطين کامستقل دارالحکومت رہے گا -نبيل ابوردينہ نے کہا کہ بيت المقدس کے بارے ميں صيہوني حکومت کے دعو ے بے بنياد اور عالمي قوانين کے خلاف ہيں اور اس کے نتائج خطرناک ثابت ہوں گے -انہوں نے کہا کہ صيہوني حکومت کي جانب سے بيت المقدس کے بارے ميں کئے گئے دعوؤں سے امن کے قيام کے ليئے تمام کوششيں ناکام ہوجائيں گي -انہون نے کہا کہ اس طرح کے بے بنياد دعوے ،امن کے قيام کے راستے بڑي رکاوٹ بن سکتے ہيں -واضح رہے کہ صيہوني حکومت کے وزير اعظم بنيامين نتنياہو نے منگل کي رات اس بات کا دعوي کيا تھا کہ بيت المقدس ہمارے دل ميں واقع ہے اور اسرائيل والے ہرگز اپنے دل کو ٹوٹنے کي اجازت نہيں ديں گے -
.......
/169