28 مئی 2014 - 15:08
شام، او پی سی ڈبلیو کی ٹیم پر حملہ

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کی ذمہ دار بین الاقوامی تنظیم او پی سی ڈبلیو اور اقوام متحدہ کے مشترکہ آپریشن کی ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے۔

ابنا: او پی سی ڈبلیو کی یہ ٹیم شام کے وسطی صوبے ہاما میں کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے موجود تھی، جب اس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
یاد رہے کہ شامی حکومت اپنے وعدے کے مطابق، ملک میں کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی میں بین الاقوامی آپریشن کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، لیکن غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ اس آپریشن میں رخنہ ڈالنے اور شامی حکومت کو بدنام کرنے کے مقصد سے مسلسل تخریبی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
او پی سی ڈبلیو کی ٹیم پر ہوئے حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
او پی سی ڈبلیو کے ترجمان مائیکل لوہان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ٹیم کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور واپس اپنے آپریشنل بیس پہنچ گئے ہیں۔
بیان کے مطابق ٹیم ایک ایسی سائٹ دیکھنے کیلیے جا رہی تھی جہاں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے کلورین گیس کے استعمال کے شواہد مل سکتے تھے۔
اس سے قبل، اے ایف پی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ کیمیائی معائنہ کاروں کی اس ٹیم کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
اب تک شام کے کیمیائی ہتھیاروں کا 92 فیصد حصہ شام سے باہر لے جا کر تلف کیا جا چکا ہے جبکہ صرف آٹھ فیصد کیمیائی ہتتھیاروں کی تلفی باقی ہے۔
.......

/169