اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل کا مفاد اسی میں ہے کہ عرب ملکوں پر طاغوتوں اور ڈکٹیٹروں کی حکومت قائم رہے۔ صیہونی اخبار نے اسرائيل اور علاقے کے ڈکٹیٹروں کے قریبی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈکٹیٹر بڑی شدت سے جمہوریت اور آزادی کے مخالف ہیں اور اسرائیل کے مفادات کا تقاضہ ہے کہ عرب ملکوں میں اسی طرح کے حکمران برسر اقتدار رہیں۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ واشنگٹن میں اسرائيل کی جانب سے مصری فوج کے سابق سربراہ جنرل عبد الفتاح السیسی کے حق میں لابی کرنے سے صاف واضح ہوتا ہے کہ ڈکٹیٹر اسرائيل کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مصر کی فوج کے سابق سربراہ اور سابق وزیر دفاع جنرل السیسی نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ اسرائیل کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کا پابند ہے اور تل ابیب کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات و تعاون میں توسیع کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ خلیج فارس کے عرب ملکوں اور قدس کی غاصب حکومت کے درمیان کئي برسوں سے خفیہ تعلقات ہیں لیکن یہ ممالک رائےعامہ کے خوف سے ان تعلقات کا اعلان نہیں کرسکتے۔ سعودی عرب نے جو خود کو خادمین حرمین شریف کہتا ہے شام کے خلاف صیہونی حکومت کے ساتھ اتحاد کررکھا ہے۔ شام کے خلاف عرب ملکوں کی صف آرائي امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲