28 مئی 2014 - 11:23
ماسکو بحران یوکرین میں تعاون کے لئے تیار ہے

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ہراس شخص سے تعاون کرنے کےلئے تیار ہے جو بحران یوکرین کو جلد سے جلد حل کرناچاہتا ہو۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ہراس شخص سے تعاون کرنے کےلئے تیار ہے جو بحران یوکرین کو جلد سے جلد حل کرناچاہتا ہو۔
اینٹرفاکس کی رپورٹ کےمطابق لاؤروف نے یوکرین کے انتخابات میں پترو پورو شنکو کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ، یوکرین کے حالات جلد سے جلد بہتر ہونے کا خواہاں رہا ہے اور ماسکو اس کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے جو یہی چاہتا ہو۔
لاؤروف نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے جنوب مشرقی یوکرین کےعلاقوں کی قانونی درخواست سمیت ملت یوکرین کے تمام مفادات کومد نظر رکھا جائے۔
روس کے وزيرخارجہ نے کہا کہ بعید نظرآتا ہے کہ مشرقی یوکرین میں پوروشنکو کا خیرمقدم کیا جائے لیکن یہ اس صورت میں ممکن ہے جب وہاں فوجی کاروائی بند کردی جائے۔
مقامی حکام کے مطابق پیر کےدن دونتسک شہر میں شروع ہونے جھڑپوں میں اب تک کم سے کم چالیس افراد مارے جاچکےہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲