اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد وطن واپس روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے آئے تھے اور وہ یہاں آکر بہت خوش ہوئے۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی ملاقات خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے نریندر مودی سے ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ دینے پر زور دیا اور انہوں نے بھی ان کے جذبات کا نہایت مثبت جواب دیا۔
نواز شریف نے دونوں ممالک کے تعلقات 1999 کے سطح سے بحال ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعلقات بڑھا کر ہی مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تصادم کو تعاون میں بدلنا ہوگا۔ پاکستان کی موجودہ حکومت ہندوستان کے ساتھ مکمل سنجیدہ اور خلوص کے ساتھ تمام حل طلب معاملات پر بات چیت کے لئے تیار ہے. انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت اورعوام تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، الزامات سے دو طرفہ تعلقات کو نقصان ہوگا، ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کے ڈیڑھ ارب عوام کی ترقی امن و استحکام کے بغیر ممکن نہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲