27 مئی 2014 - 11:45
نا وابستہ تحریک کا اجلاس میں جواد ظریف سربراہی کریں گے

الجزائر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اب تک تقریبا پچاس ملکوں کے وزرا خارجہ نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمود محمودی نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ الجزائر میں ناوابستہ تحریک کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے موقع پر پچاس سے زائد ملکون نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا ان درخواستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ الجزائر میں ایران کے سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ناوابستہ تحریک کے صدر کی حیثیت سے الجزیرہ میں ناوابستہ تحریک کے وزار خارجہ کے سترھویں اجلاس میں فعال شرکت کرے گا۔ اس اجلاس میں محمد جواد ظریف ایرانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران امن عالم کو استحکام پہنچانے کے لئے عالمی سطح پرنیز عالمی اداروں میں  تعمیری تعاون پر زور دیے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲