26 مئی 2014 - 10:42
مصر، پیر اور منگل کو صدارتی انتخابات، مخالفین کی بائیکاٹ کی اپیل

قاہرہ سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے صدارتی انتخابات کے میدان میں صرف دو امیدوار حمدين صباحي اور سابق وزیر دفاع عبد الفتاح السیسی ہیں جن کے درمیان مقابلہ ہونا ہے ۔ ہفتے کی صبح سے انتخابی مہم ختم ہو گی تھی ۔ ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ابنا: ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کو ہونے والے انتخابات کی پوری تیار کر لی گئی ہے ۔ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات سے پندرہ بكتربد گاڑیاں مصر پہنچی ہیں تاکہ سیکورٹی نظام بنائے رکھنے میں مصری فوج کی مدد کریں۔
عرب یونین کی پارلیمنٹ ، یورپی یونین کا سفارتی وفد اور مصری مبصر، ملک میں ہونے والے انتخابات پر نظر رکھیں گے ۔ مصری الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان  پانچ جون کو کیا جائے گا۔
دوسری جانب مصر میں اخوان المسملین کے حامیوں نے ایک بار پھر عوام سے پیر اور منگل کے دن ہونے والے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق  قانون کی بالادستی نامی اتحاد نے، جو محمد مرسی کی برطرفی کو غیر قانونی جانتا ہے، انتخابات کے دوران مصر میں احتجاجی جلوس نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اخوان المسلمین کے حامی گزشتہ ہفتے سے مختلف شہروں میں صدراتی انتخابات کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔  مظاہرین نے محمد مرسی کی حکومت کے خلاف کودتا کرنے والوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے ان انتخابات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
.......

/169