26 مئی 2014 - 10:37
ایٹمی مذاکرات بند گلی میں نہیں پہنچے ہیں

ایران کے سینئر جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچي نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے بند گلی میں پہنچنے کی رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ابنا: ایران کے سینئر جوہری مذاکرات کار نے کہا کہ مغرب کے ساتھ بات چیت نہ تو ناکام ہوئی ہے اور نہ ہی بند گلی میں پہنچی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت جاری رہے گی  تاہم ابھی تک ٹھوس پیشرفت حاصل نہیں ہوئی ہے لیکن یہ غیر معمولی بات بھی نہیں ہے ۔ عباس عراقچي نے کہاکہ مذاکرات میں ہم ایران کے یورینیم افزودگی سمیت پرامن ایٹمی پروگرام کے حق کو قائم کرنے اور ان بہانوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی وجہ سے ایران پر زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔
ایرانی سفارتکار نے کہا کہ تہران مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں داخل ہوا ہے کیونکہ ملک مکمل ایٹمی فیول سائیکل کے لئے ضروری ٹیکنالوجی اور تنصیبات رکھتا ہے۔
واضح رہے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سولہ مئی کو ویانا میں ایٹمی مذاکرات کا نیا مرحلہ اختتام ہوا۔

.....

/169