ابنا: لیبیا کے نئے وزیراعظم احمد معیتیق نے حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
رکن پارلیمان محمد العماری نے بتایا ہے کہ اتوار کو ایوان میں حاضر 94 میں سے 83 ارکان نے نئی کابینہ کے تشکیل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
احمد معیتیق کی کابینہ مستعفی وزیراعظم عبداللہ الثنی کی حکومت کی جگہ لے گی۔
انھوں نے گذشتہ ماہ ملک میں جاری بدامنی پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔
.......
/169