اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کے خبر رسانی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق فتح تحریک کی انقلابی کونسل کے سیکرٹری امین مقبول نے آج کہا ہے کہ خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس رواں ہفتے کے آخر تک رام اللہ میں متحدہ قومی حکومت کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیں گے۔ واضح رہے کہ فتح تحریک اور حماس تحریک نے گزشتہ مہینے قومی آشتی کے ایک سمجھوتے پر دستخط کۓ تھے ۔ اس سمجھوتے میں طے پایا تھا کہ پانچ ہفتوں کے دوران متحدہ قومی حکومت تشکیل دی جائے گی اور اس کے بعد خود مختار انتظامیہ ، پارلیمنٹ اور قومی کونسل کے انتخابات کا راستہ ہموار ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲