اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پاکستان کے مختلف شہروں میں آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق آج نماز جمعہ کے بعد پاکستان کے شہروں اسلام آباد، ملتان، لاھور، کراچی، کویٹہ حیدرآباد اور پشاور میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور حامیون نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین نے حکومت سے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اسی سلسلے میں ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان میں شیعہ مسلمانون کا قتل عام ہورہا ہے اور حکومت خاموش تماشائي بنی ہوئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پورے پاکستان میں احتجاجی دھرنے دئےجائيں گے۔ (علامہ عبدالخالق اسدی کا مکمل انٹرویو آپ پروگرام نیم نگاہ میں سن سکتے ہیں)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲