ابنا: گزشتہ سال نومبر میں ایران اور بین الاقوامی ایٹمی انرجی ایجنسی آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کے لائحہ میں بدھ کو تہران میں ہوئے تکنیکی اجلاس کے بعد دونوں فریقوں نے مشترکہ بیان جاری کیا جس میں اپنائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کی ۔
اس بیان کے مطابق ان اقدامات پر پچیس اگست تک عمل شروع ہوجائےگا۔ آئي اے ای اے میں ایران کے نمائندے رضا نجفي نے اجلاس کے بعد کہا کہ تین اقدامات کا تعلق موجودہ موضوع سے ہے جب کہ دو عملی اقدامات کا تعلق گزشتہ کے مسائل سے ہے۔
دونوں فریقوں نے تین ماہ پہلے سات عملی اقدامات میں ہوئی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے نائب سربراہ ٹیرو ورجورانتاکی سربراہی میں آئی اے ای اے کا ایک وفد منگل کی صبح تہران پہنچا تھا۔
.......
/169