ابنا: شائع ہونے والی رپورٹوں سےاس امر کی غمازی ہوتی ہے کہ واشنگٹن کی بسوں پر جرمن ڈیکٹیٹر ہٹلر کی تصاویر اور دین اسلام مخالف جملے ساتھ ميں دیکھے جارہے ہيں لیکن واشنگٹن کے ٹریفک حکام نے کہا ہے کہ قانونی لحاظ سے اس طرح کی تشہیرات پر پابندی کا کوئی جواز نہيں ہے ۔ اس تشہیر میں واشنگٹن کے ٹریفک حکام کی جانب سے جواز کا بھی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ امریکہ میں آزادی کی دفاعی جدت عمل سے موسوم ویب سائٹ نے، کہا ہے کہ، ان تشہیرات کا مقصد " اسلام کے خطرات اور نقصانات سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ یہ تشہیرات جون کے مہینے تک جاری رہے گي ۔ دوسری جانب فرانس ميں بھی دسیوں مسلم گھرانوں نے اسلام مخالف ایمیل دریافت ہونے پر پولیس سے شکایت کی ہے ۔ فرانس میں مقیم تقریبا 30 مسلم گھرانوں کا یہ کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل سے نا معلوم افراد کی جانب سے اسلام مخالف اور نسل پرستانہ ماہیت کے ایمیل موصول ہورہے ہیں جن کی شکایت انہوں نے پولیس سے کی ہے ۔ انجام شدہ تحقیقات سے اس امر کی غمازی ہوتی ہےکہ فرانس میں مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندانہ اقدامات اور اسلام مخالف لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔
.......
/169