21 مئی 2014 - 09:52
بحرین، جلوس جنازہ پرآل خلیفہ کاحملہ

بحرین میں ایک نوجوان کے جلوس جنازہ پر آل خلیفہ کی فوج نے حملےکئے جس میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے ۔

ابنا: رپورٹ کےمطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے اتوار کو انیس سالہ نوجوان علی فیصل العکراوی پر سارا کےعلاقے میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے۔
بحرین کے جزیرہ سترہ میں علی فیصل العکراوی کی شہادت کے بعد مخالف سیاسی جماعتوں نے ایک بیان ميں اس نوجوان کے جلوس جنازہ میں شرکت کرنے کی اپیل کی تھی ۔
دوسری جانب بحرینی نوجوان عبدالعزيزالعبار کے جنازے کو بحرینی حکومت کی جانب سے دو مہینے سے اپنے قبضے میں رکھنے کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔درایں اثنا سولہ قانونی اداروں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ میں ایک درخواست بھیج کر عبدالعزیز العبار کے قتل سمیت حکومت کےمختلف جرائم کا جائزہ لئے جانے کا مطالبہ کیا۔
بحرین پرمسلط آل خلیفہ کی غاصب حکومت کے اہلکاروں نے عبدالعزیز کو تیئس فروری دوہزار چودہ کو گولی مارکر زخمی کردیا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اٹھارہ اپریل کوشہید ہوگئے۔

.......

/169