ابنا: اجلاس میں سیکورٹی سے متعلق اہم مسائل کا جائزہ لیا گیا. افغانستان کی بری فوج کے سربراہ نے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے موقع پر پاکستان سے سیکورٹی معاملات میں تعاون کی اپیل کی جبکہ پاکستان کی فوجی سربراہ جنرل راحيل شریف نے تعاون کا وعدہ بھی کیا ہے .
افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظيمی کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کے معاملے پر غور کیا گیا .
اس اجلاس کو اس لئے بہت زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے کہ افغانستان میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان - افغانستان مشترکہ سرحد پر کشیدگی بڑھ گی ہے . گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے فوجیوں کی جھڑپ میں ایک افغان فوجی مارا گیا تھا .
.......
/169