ابنا: بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان تین دنوں تک ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو اس بات کا علم ہے کہ فوجی اور دفاعی آلات ایران کی ریڈ لائن ہیں پھر بھی وہ ایران کی مذاکرات کار ٹیم پر دباؤ ڈال کر جوہری موضوعات میں امتیاز حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے جوہری مسئلے اور ایران پر پابندیوں کے سلسلے میں اسٹرٹیجک غلطی کی ہے اور وہ یہ سوچتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے رویے کو تبدیل کرنے پر مجبور کر دے گا .
ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا اور دوسرے ممالک کو ایران کی ریڈ لائن کو پار کرنے کی اجازت نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی نظام ایک طاقتور نظام ہے اور وہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے راستوں کو اچھی طرح جانتا ہے . بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ آج دنیا کے کچھ واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دنیا میں سامراجی طاقتوں کا زوال شروع ہو چکا ہے .
.......
/169