ابنا: پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ مستقبل میں اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان تعاون کے مزید فروغ کے حوالے سے وہ کافی پرامید ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے صدر نے، جو سیکا اجلاس میں شرکت کیلئے شنگھائی کے دورے ہیں، آج ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین، دونوں ممالک، علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے خواہاں ہیں۔ ممنون حسین نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
.......
/169