18 مئی 2014 - 06:39
امریکہ، ایران کی جوہری حقیقت کو تسلیم کرے

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکہ حتمی طور پر ایران کی جوہری حقیقت کو تسلیم کرے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے تھران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ویانا میں جوہری مذاکرات کا چوتھا دور سخت اور حساس رہا ہے اور امریکہ کو چاہیے کہ اس حوالے سے منطقی فیصلہ کرے۔ محسن رضائی نے جوہری ہتھیاروں کو انسانیت کے لئے خطرہ قرار دیا اور وضاحت کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران پرامن جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا۔

.......

/169