17 مئی 2014 - 14:49
بحرین کے انقلاب کرامت میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے

جمعیت الوفاق کے شعبہ امور خواتین کے عہدہ دار نے حکومت آل خلیفہ کی سرکوبی کے مقابلے میں بحرینی خواتین کی پائیداری اور عوامی تحریک کوسراہا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی جمعیت الوفاق میں عورتوں کے امور کے عہدہ دار احلام الخزاعی نے کہا: آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے ڈالے جانے والے شدید جسمانی اور نفسیائی دباو کے باوجود اس ملک کی خواتین نے انقلابی تحریک میں بہترین کردار ادا کیا ہے اور اپنے مضبوط حوصلوں کے ساتھ سختیوں کو تحمل کیا ہے۔

الخزاعی نے تاکید کی: آل خلیفہ کی ستمگری کے مقابلے میں اور بحرین کے انقلاب کی حمایت میں عورتوں کا حوصلہ اب بھی پہلے کی طرح ہے بغیر اس کے اس میں کوئی تزلزل پیدا ہو اور یہ چیز ان کے مسحکم ارادے کی نشاندہی کرتی ہے ۔

جمعیت الوفاق بحرین میں عورتوں کے عہدہ دار نےکہا: بحرینی عورتوں کے خلاف حکومت آل خلیفہ کی فوجوں کے تازہ ترین تشدد آمیز اقدامات ،اسماء حسین کے گھر پر حملہ اور ان کو شہید کرنا ہے یہ ایسے حال میں ہے کہ ہر روز حکومت کی طرف سے دسیوں افراد پر دہشت گردانہ انداز میں حملے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے اس ملک کے انقلاب میں عورتوں کے برجستہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا : بحرین کی عورتوں نے صبر پائیداری اور غرور کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا ہے۔ وہ نہ صرف ظلم کا مقابلہ کرنے والی نسل کی مربی ہیں ،بلکہ یا خود جیل میں رہی ہیں یا قیدیوں کی ماں یا بیوی یا کسی شہید کی بیوی ہیں ۔

بحرین کے لوگوں نے فروری ۲۰۱۱ میں، آزادی عدالت اور عوام کی منتخب حکومت کے بر سر اقتدار آنے کا مطالبہ کرنے کی خاطر پرامن مظاہروں کا آغاز کیا تھا لیکن حکومت آل خلیفہ جن کو سختی کے ساتھ کچل رہی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲