ابنا: سعودی عرب کے شہر جدہ میں خلیج فارس کے ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں چک ہیگل نے یہ تبصرہ کیا . امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان برطانیہ ، چین ، فرانس ، روس اور امریکہ سمیت جرمنی کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے حوالے سے واشنگٹن پر امید ہے .
خلیج فارس تعاون کونسل میں سعودی عرب ، کویت ، قطر ، متحدہ عرب امارات ، عمان اور بحرین کو خطاب کرتے ہوئے ہیگل نے کہا ، مذاکرات میں پیشرفت کے ساتھ ہی میں دو باتوں کے حوالے سے آپ لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں، سب سے پہلے یہ کہ ان مذاکرات میں کسی بھی حالت میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مراعات دینے کا مطلب علاقائی سلامتی سے سمجھوتہ نہیں ہوگا .
دوسرے یہ کہ اگرچہ ہم اس مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں اور امریکہ ، ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کے بارے میں مکمل طور پر یقین حاصل کرنا چاہے گا اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے ایران کو مجبور ہونا پڑے گا۔
.......
/169